جن کو میرا لنگر تقسیم کرنا دکھاوا لگتا ہے تو وہ بھی ایسا کریں :ریشم

 جن کو میرا لنگر تقسیم کرنا دکھاوا  لگتا ہے تو وہ بھی ایسا کریں :ریشم

لاہور(شوبزڈیسک ) فلمسٹار ریشم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لنگر کی تیاری میں مصروف ہیں، اس موقع پر اُنہوں نے اپنے ناقدین کی تنقید پر ردعمل بھی دیا۔

ریشم نے کہا کہ مجھے دوسرے لوگوں پر تنقید کرنا سخت ناپسند ہے کیونکہ میں خود بھی ماضی میں اسی طرح کرتی تھی لیکن جب میں نے اپنے اندر جھانکا تو مجھے معلوم ہوا کہ اس طرح کسی پر تنقید نہیں کرنی چاہیے ۔ جن لوگوں کو یہ لگتا ہے کہ میں 6 سال سے لنگرتقسیم کرکے دکھاوا کررہی ہوں تو وہ لوگ بھی یہ دکھاوا کرلیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں