فلم ’’باغبان‘‘میں کام نہیں کرنا چاہتی تھی:ہیما مالنی

فلم ’’باغبان‘‘میں کام نہیں کرنا چاہتی تھی:ہیما مالنی

ممبئی(شوبزڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری میں ڈریم گرل کے نام سے مشہور اداکارہ ہیما مالنی نے کہا ہے کہ اُنہوں نے فلم ’باغبان‘ میں کام سے انکار کردیا تھا۔

جب مجھے فلم ’باغبان‘ کی پیشکش ہوئی اور میں نے سکرپٹ پڑھی تھی تو میں نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ میں چار جوان اداکاروں کی ماں کا کردار نہیں کرنا چاہتی تھی۔ میں نے اس فلم سے قبل کبھی بھی ماں کا کردار نہیں کیا تھا، اسی وجہ سے مجھے کسی کی ماں بننا بہت عجیب لگ رہا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ جب میری والدہ کو فلم کی پیشکش کے بارے میں علم ہوا تو اُنہوں نے مجھے یہ کردار کرنے پر زور دیا۔ میری والدہ نے مجھے امیتابھ بچن کا حوالہ دے کر فلم کے لیے راضی کیا، والدہ نے کہا کہ فلم میں امیتابھ بچن باپ کا کردار ادا کریں گے تو تمہیں یہ فلم لازمی کرنی چاہیے ۔

 میں نے والدہ کی جانب سے سمجھانے پر ہی فلم میں کام کرنے کے لیے رضا مندی ظاہر کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں