مریم نواز نے سٹوڈنٹس میرٹ سکالر شپ کی منظوری دیدی،فنڈز مختص

مریم نواز نے سٹوڈنٹس میرٹ  سکالر شپ کی منظوری دیدی،فنڈز مختص

لاہور (اے پی پی)پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ ز کے پوزیشن ہولڈرزطلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز کو انعام دینے کی منظوری دے دی،وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر طلبہ کے ایک ایک ٹیچرکو بھی انعام دیا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے طلبہ کیلئے سٹوڈنٹس میرٹ سکالرشپ کی بھی منظوری دے دی۔25ہزار طلبہ کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی،حکومت پنجاب کی جانب سے 25 ہزار طلبہ کے 4 سالہ تعلیمی اخراجات کیلئے 100ارب سے زائد فنڈز مختص کئے جا رہے ہیں ۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر طالبات کیلئے ٹرانسپورٹ پروگرام کا آغاز بھی کیا جا رہاہے ،چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 60گرلز کالجز کو پہلے مرحلے میں بسیں دی جائیں گی،پنجاب کے تمام اضلاع میں آئی ٹی حب کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آئی ٹی حب کے قیام کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیااورلیپ ٹاپ سکیم کے آغاز کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ کو لیپ ٹاپ کی فراہمی کا عمل جلد ازجلد شروع کیاجائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں