انٹربینک میں ڈالرمستحکم سونا300روپے سستا

انٹربینک میں ڈالرمستحکم سونا300روپے سستا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر278.7اوراوپن مارکیٹ میں 280.40روپے پر مستحکم ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کی کمی سے۔

 2454 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 57 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ۔اسی طرح دس گرام سونا 256 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 20 ہزار 680 روپے کا ہوگیا ۔منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر مستحکم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں