غزہ جنگ :شہدا کی تعداد 40ہزار سے متجاوز ، 92 ہزار زخمی

غزہ جنگ :شہدا کی تعداد 40ہزار سے متجاوز ، 92 ہزار زخمی

غزہ ،دوحہ (اے ایف پی،رائٹرز)غزہ میں 10 ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ میں اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 40ہزار سے متجاوز ہو گئی ہے جبکہ 92ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے غزہ میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج جنگی اصولوں کی واضح خلاف ورزیاں کر رہی ہے ،دوسری جانب گزشتہ روز دوحہ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کا آغاز ہوگیا ،مذاکرات کے شرکا آج جمعہ کو دوبارہ ملاقات کریں گے جبکہ حماس نے مذاکرات میں شرکت سے انکار کیا ہے ۔وائٹ ہاؤس نے کہا کہ قطر میں غزہ جنگ بندی کی بات چیت میں اعلیٰ امریکی و اسرائیلی حکام بھی شامل ہیں ۔ادھر امریکی یونیورسٹیز کے طلبا نے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ایک بار پھر اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کیلئے تیاریاں شروع کر دیں۔ گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی بمباری میں مزید 40افراد شہید ہو گئے ،حماس اہلکار نے اسرائیلی حملے میں اپنے بچوں کی شہادت کی خبر ملنے پر انتقام میں فائرنگ کر کے اسرائیلی یرغمالی کو ہلاک کر دیا۔وزارت صحت کے مطابق صیہونی حملوں میں ابتک 40ہزار 5فلسطینی شہید،92ہزار 401زخمی ہو چکے ۔ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے دو کارکن جاں بحق ہو گئے ۔ایران کا کہنا تھا دو ہفتے قبل شام میں اتحادی افواج کے حملے میں زخمی ہونے والے کرنل احمد رضا کی موت ہوگئی ہے ۔اسرائیل کے خلاف طلبا کا احتجاج روکنے والی کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مینوشے مستعفی ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں