امریکی کمپنی کے اشتراک سے فواد خان کا نیا گانا ‘تارا’ ریلیز

امریکی کمپنی کے اشتراک سے  فواد خان کا نیا گانا ‘تارا’ ریلیز

لاہور(شوبزڈیسک ) معروف اداکار و گلوکار فواد خان کا نیا گانا ‘تارا’ ریلیز ہو گیا ،یہ میوزک ویڈیو الیکٹرانک پاپ سٹائل میں ایک امریکی میڈیا کمپنی کے بینر تلے ریکارڈ کی گئی ہے ۔

یہ گانا پاکستانی گلوکار علی عظمت کے مشہور گانے ‘تارا جلا’ اور امریکی گلوکارہ ریحانہ کے مشہور گانے ‘ڈائمنڈز’ کا خوبصورت مکسچر ہے جس میں دنیا کی بااثرشخصیات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ پاکستانی نژاد فلپائنی گلوکارہ ماریہ اونیرا نے اس میوزک ویڈیو کا حصّہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک خاص موقع قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں