اغواکاروں کا ٹارگٹ صرف ایک لڑکی تھی:نمرہ خان

 اغواکاروں کا ٹارگٹ صرف ایک لڑکی تھی:نمرہ خان

کراچی (شوبز ڈیسک )معروف اداکارہ نمرہ خان نے اُن کے اغواء کے واقعے پر تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنا نیا ویڈیو بیان جاری کیا۔۔

 اور اپنے ناقدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے اغواء کے معاملے میں کسی کی بھی ہمدردی اور توجہ کی ضرورت نہیں ہے ، آپ لوگ مجھ پر تنقید کرنے کے بجائے جرم پر توجہ دیں۔ اغواکاروں کا ٹارگٹ میں نہیں تھی بلکہ میری جگہ کوئی بھی لڑکی ہوسکتی تھی، اُن کے چہروں سے پتا چل گیا تھا کہ وہ نمرہ خان کو نہیں جانتے تھے ، اُن کا ٹارگٹ صرف ایک لڑکی تھی اور وہ لڑکی کوئی بھی ہوسکتی تھی۔ میں نے سوشل میڈیا پر اپنے لیے آواز نہیں اُٹھائی بلکہ میرا مقصد اُن لڑکیوں کے آواز اُٹھانا تھا جو ہراساں ہونے کے باوجود بھی اپنے والدین، معاشرے یا سوشل میڈیا کے خوف کی وجہ سے خاموش رہتی ہیں۔ براہِ کرم! سب لڑکیاں اپنی حفاظت کریں۔دوسری طرف نمرہ خان کو اغوا کرنے کی کوشش کی سی سی ٹی وی فوٹیج فوٹیج منظر عام پر آئی ہے۔

 جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سڑک کنارے اپنی گاڑی کے آنے کا انتظار کررہی تھیں کہ اسی دوران اُن کے پاس ایک موٹرسائیکل آکر رُکتی ہے اورجیسے ہی ایک گاڑی سڑک پررکتی ہے توملزم بھاگ جاتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں