’’راجیش کھنہ نے آفر کے باوجود بگ باس کرنے سے انکار کیا‘‘

’’راجیش کھنہ نے آفر کے باوجود بگ باس کرنے سے انکار کیا‘‘

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار راجیش کھنہ کو بھارتی ریئلیٹی ٹی وی شو بگ باس کی پیشکش ہوئی تھی لیکن اداکار نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

 صحافی علی پیٹر جان نے کہا کہ ایک بار بگ باس کے میکرز نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ راجیش کھنہ کو ریئلیٹی شو بگ باس کا حصہ بنانا چاہتے ہیں لہٰذا، آپ ہماری ایک میٹنگ رکھ لیں ۔ میں نے راجیش کھنہ سے بات کی لیکن اُنہوں نے شو کرنے سے صاف انکار کردیا تھا، پھر کچھ دن کے بعد، راجیش کھنہ نے شو کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی لیکن تب تک کلرز ٹی وی چینل کی دلچسپی ختم ہو چکی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں