یوکرین ، روس دونوں کا کرسک کے علاقے میں پیش قدمی کا دعویٰ

یوکرین ، روس دونوں کا کرسک  کے علاقے میں پیش قدمی کا دعویٰ

کیف ،ماسکو (اے ایف پی)یوکرین اور روس دونوں نے کرسک کے علاقے میں پیش قدمی کا دعویٰ کیا ہے ۔یوکرین کا کہنا تھا کہ یہ روسی سرزمین پردوسری جنگ عظیم کے بعد غیر ملکی فوج کا سب سے بڑا حملہ ہے ۔

ادھر روس نے کہا کہ اس نے کرسک کے علاقے میں یوکرائنی فورسز کا گاؤں سے قبضہ واپس لے لیا ہے ۔ یوکرین نے کہا ہے کہ اسکی فورسز نے سوڈزہ کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا ۔اعلیٰ یوکرینی فوجی کمانڈرسرسکی نے کہا کہ ہم نے 1150 مربع کلومیٹر کے علاقے اور 82 بستیوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں