یوم دفاع، پاک بحریہ میں 2 نئے جنگی جہازوں کی شمولیت

یوم دفاع، پاک بحریہ میں 2 نئے جنگی جہازوں کی شمولیت

کراچی ،اسلام آباد (خبر ایجنسیاں، سٹاف رپورٹر ) یوم دفاع کے موقع پر پاک بحریہ میں دو نئے جنگی بحری جہاز باقاعدہ طور پر شامل کر لئے گئے ۔

یوم دفاع پر پاک بحریہ میں دو نئے جنگی بحری جہازوں کی باقاعدہ شمولیت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، پی این ایس بابراور  پی این ایس حنین سٹیٹ آف دی آرٹ، جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں جو پاک بحریہ کے فلیٹ میں شامل کئے گئے ۔ صدر زرداری تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔ صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے ہماری مسلح افواج ہمہ وقت تیار ہیں ۔ صدر نے کہا کہ یوم دفاع پر پاک بحریہ میں 2جہازوں کی شمولیت باعث اطمینان ہے ، دونوں جہاز میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردارادا کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں