پیرس پیرالمپکس : پاکستان کا ڈسک تھرو میں کانسی کا تمغہ

پیرس  پیرالمپکس :  پاکستان  کا ڈسک  تھرو  میں  کانسی  کا تمغہ

لاہور،گوجرانوالہ (سپورٹس ڈیسک،نیوز رپورٹر ) پیرس میں جاری پیرالمپکس گیمز میں پاکستان کے شہرگوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ۔۔

حیدر علی نے ایف سینتیس کیٹیگری کے ڈسک تھرو میں کانسی کاتمغہ میڈل جیت لیا جبکہ ازبکستان کے ایتھلیٹ نے چھپن اعشاریہ صفر تین میٹر کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا۔ پاکستان کے حیدرعلی نے آخری کوشش میں باون اعشاریہ چون میٹر دور ڈسک پھینکی تھی، پہلی تھرو ان کی باون عشاریہ اٹھائیس میٹر رہی تھی، دوسری، تیسری، چوتھی اور پانچویں کوشش فاؤل قرار دی گئی،دریں اثنا وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کانسی کا تمغہ جیتنے پر ایتھلیٹ حیدر علی کو مبارکباد دی اورسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرایک پوسٹ میں کہا کہ آپ کی ہمت اور عزم پوری قوم کے لئے مشعل راہ ہے ۔ ادھر حیدر علی کے برانز میڈل جیتنے کی خوشی میں قومی ہیرو کے گھر گوجرانوالہ کے علاقے کھیالی میں جشن کا سماں رہا اور مٹھائی تقسیم کی گئی، گھرمیں مبارک دینے والوں کا تانتا بندھارہا، حیدر علی کے والد اور رشتے دار اسکی کارگردگی پر خوش دکھائی دیئے اورحیدر علی کے والد کا کہنا تھا کہ ان کو خوشی ہے کہ حیدر علی نے پاکستان کیلئے برانز میڈل جیت کرکے پاکستان کا جھنڈا بلند کیا ہے ۔ اپنے بیٹے پر فخر ہے ۔ انشا ئاللہ آئندہ مزید محنت کرکے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتے گے ۔ حیدر علی کے گوجرانوالہ پہنچنے پر شاندار استقبال کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں