طوفان یاگی جنوبی چین کے جزیرے سے ٹکرا گیا،شدید بارشیں، سکول بند، پروازیں منسوخ

 طوفان یاگی جنوبی چین کے  جزیرے سے ٹکرا گیا،شدید  بارشیں، سکول بند، پروازیں منسوخ

بیجنگ (اے ایف پی ،رائٹرز)طاقتور طوفان یاگی جنوبی چین کے جزیرے ہینان کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا۔۔۔

 طوفان کے زیر اثر جنوبی چین میں شدید بارشیں ہوئیں جس کے بعد سکول بند اور سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔طوفان کے متوقع لینڈ فال سے قبل ہینان سے 4لاکھ سے زیادہ لوگوں کو نکال لیا گیا،چین کے بعد طوفان ویتنام کی طرف بڑھ گیا ، جہاں طوفان کے پیش نظر 4 ایئرپورٹس بند کر دئیے گئے ۔یاد رہے طوفان یاگی سے گزشتہ ہفتے فلپائن میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں