کیویز ٹیم کیلئے رنگنا ہیراتھ نے بطور کوچ ثقلین مشتاق کی جگہ لے لی

کیویز ٹیم کیلئے رنگنا ہیراتھ نے بطور  کوچ ثقلین مشتاق کی جگہ لے لی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کیلئے رنگنا ہیراتھ نے بطور کوچ ثقلین مشتاق کی جگہ لے لی اورکیوی کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے سابق اپنر رنگنا ہیراتھ کو ایشیاء میں 3 ٹیسٹ میچز کے لیے سپن بولنگ کوچ مقرر کر دیا۔

اس کے علاوہ بھارت کے سابق بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور افغانستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے کوچنگ سٹاف میں شامل ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ نوئیڈا بھارت میں پیر سے کھیلا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں