نئے امریکی صدر سے پہلے سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرلے گا:امریکا

نئے امریکی صدر سے پہلے سعودی  عرب اسرائیل کو تسلیم کرلے گا:امریکا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ نئے امریکی صدر سے پہلے سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرلے گا۔

انہوں نے ہیٹی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ یہ کیسے ہوگا؟، لیکن ایسا ہوگا۔بائیڈن کے دور اقتدار میں ہی ایسا ہونے جا رہا ہے ۔ غزہ میں جنگ بندی کرالی تو سعودیہ اور اسرائیلی تعلقات کی بحالی کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا ۔خیال رہے امریکا میں صدارتی الیکشن 5 نومبر2024 کو ہوں گے ،جنوری 2025 میں نئے صدر بائیڈن کی جگہ لے لیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں