ہش منی ٹرائل:ٹرمپ کی سزا کا فیصلہ انتخابات کے بعد تک موخر،سابق صدر کا خیر مقدم

ہش منی ٹرائل:ٹرمپ کی سزا کا  فیصلہ انتخابات کے بعد تک  موخر،سابق صدر کا خیر مقدم

نیویارک(اے ایف پی،رائٹرز) نیویارک کی عدالت کے جج جوآن مرچن نے ہش منی ٹرائل میں ٹرمپ کی سزا کا فیصلہ انتخابات کے بعد تک موخر کر دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے امیدوار سابق امریکی صدر ٹرمپ کو کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کے جرم میں18 ستمبر کو سزا سنائی جانی تھی لیکن جج جوآن مرچن نے فیصلہ 26 نومبر تک ملتوی کر دیا۔یاد رہے امریکی ووٹرز 5 نومبر کو صدارتی انتخابات کیلئے ووٹ ڈالیں گے ۔دوسری جانب ٹرمپ نے سزا میں تاخیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سب کو احساس ہے یہ کوئی کیس نہیں تھا، میں نے کچھ غلط نہیں کیا،مقدمہ ختم ہونا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں