کاروباری تعلقات میں امانت رکھوایا الیکٹرانکس کا سامان خورد برد

کاروباری تعلقات میں امانت  رکھوایا الیکٹرانکس کا سامان خورد برد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری تعلقات میں امانت رکھوایا گیا 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا الیکٹرانکس کا سامان خورد برد کر لیا گیا۔

تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے ریکس سٹی میں محبوب نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم مجاہد کے پاس کاروباری تعلقات کی بناپر 20 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد مالیت کا الیکٹرونکس کا سامان بطور امانت رکھوایا۔ جو مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے ملز موں کی جانب سے خورد برد کر لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں