فوجی طریقہ کار غزہ جنگ کا حل نہیں :جرمن وزیر خارجہ

فوجی طریقہ کار غزہ جنگ کا حل نہیں :جرمن وزیر خارجہ

غزہ (اے ایف پی ،رائٹرز)جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے کہا ہے کہ صرف فوجی طریقہ کار غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ کا حل نہیں ہے ۔

انہوں نے اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کہا کہ جنگ بندی نہ ہونے کی وجہ سے یرغمالیوں کی جان کو خطرہ ہے ۔علاوہ ازیں صیہونی فوج مغربی کنارے سے نکل گئی ،10روزہ آپریشن میں50 فلسطینی شہید،سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں ۔ادھر اسرائیل نے انسداد پولیو ٹیموں کے غزہ میں داخلے کی اجازت سے انکار کر دیا ۔دریں اثنا اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں ،گزشتہ روز اسرائیلی بمباری سے مزید 35افراد شہید ،80سے زائد زخمی ہو گئے ۔آئی سی سی نے 31 جولائی کو ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا۔ادھر اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں26سالہ ترک نژاد امریکی خاتون ایسنور ایزگی کو سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔وہ فلسطینی کسانوں کے تحفظ کی مہم کے تحت انٹرنیشنل سالیڈیرٹی موومنٹ کے ساتھ رضاکارانہ طور پر کام کر رہی تھی۔خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق مقتولہ منگل کے روز فلسطین پہنچی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں