پی ایس او کا مالی بحران سنگین، واجبات 781 ارب ہوگئے
کراچی(این این آئی)پی ایس او کا مالی بحران سنگین ہوگیا ، مجموعی واجبات 781 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع پی ایس اوکے مطابق پی ایس او کے مختلف سیکٹر پر مجموعی واجبات 781 ارب روپے پر پہنچ گئے جب کہ درآمدی آر ایل این جی کا بل سب سے بڑا چیلنج ہے جو کہ 506 ارب روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے ۔ ذرائع پی ایس او نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی نے 506 ارب روپے ایل این جی کی مد میں ادا کرنا ہیں۔ اس کے علاوہ پاور سیکٹر پر واجبات 186 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔