انٹربینک میں ڈالر کی قدرگھٹ گئی،سونا1400روپے مہنگا
کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر کی قدرگھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا ۔ ادھرایک تولہ سونا 1400روپے مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے کی کمی سے 278.57روپے پر آگیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے مہنگا ہوکر 280.85 روپے پر جاپہنچا۔ اسی طرح یورو 1.83 روپے کے اضافے سے 312.34 روپے اور برطانوی پائونڈ 1.90 روپے کے نمایاں اضافے سے 370.41 روپے پر جاپہنچا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کے اضافے سے 2518 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 63 ہزار 500 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا 1200 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 25 ہزار 908 روپے کا ہوگیا۔