کیریبین لیگ :عامر، عماد، فخر کی ٹیم کو 5 شکستوں کے بعد پہلی فتح مل گئی

کیریبین لیگ :عامر، عماد، فخر کی ٹیم کو  5 شکستوں کے بعد پہلی فتح مل گئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) محمد عامر، فخر زمان اور آل راؤنڈر عماد وسیم کی مسلسل پانچ میچز میں شکست کے پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا۔

اینٹیگوا اور باربوڈا فالکنز نے کیریبین پریمیئر لیگ اہم میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے خلاف 6 رنز سے سنسنی خیز میچ میں فتح سمیٹی، نائٹ رائیڈرز کے کپتان کیرون پولارڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا، پاور پلے میں فخر زمان اور جسٹن گریوز نے جارحانہ اننگز کھیلی، فخر زمان 26 گیندوں پر 38 اور عماد وسیم 29 گیندوں 46 رنز بناکر نمایاں رہے اور ٹیم کا مجموعی سکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 تک پہنچادیا۔ہدف کے تعاقب میں اینٹیگوا اور باربوڈا فالکنز کے بالرز نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا۔

 

، محمد عامر نے 4 اوورز میں 24 رنز دیکر حریف ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ کی اہم وکٹ حاصل کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں