علی امین گنڈاپور نے دوسری بار اٹک کراس کرلیا،بیرسٹر سیف

علی امین گنڈاپور نے دوسری بار اٹک کراس کرلیا،بیرسٹر سیف

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیاں )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے درباری وزرا کے چیلنج کے بعد دوسری بار اٹک کراس کردیا ،راولپنڈی میں احتجاج کیلئے دیا گیا وقت ختم ہواتوبرہان انٹرچینج پرپھنسے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا واپس پشاور روانہ ہوئے ،قافلے کو دو مقامات پر رکاوٹیں ہٹانے میں وقت لگا ۔

 اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ برہان کے مقام پر شیلنگ کرکے قافلے کو منتشر کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، بیرسٹر سیف نے کہا کہ عوامی سمندر کے سامنے کنٹینرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے ،عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن معرکہ شروع ہوچکا ہے ۔عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل لوٹنا اور سیاست کے لئے استعمال کرنا شریف خاندان کا وطیرہ ہے ، علی امین پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگا کر توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ، جعلی درباری وزرا کی پریس کانفرنسز سے ان کا خوف عیاں ہے ۔علاوہ ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ، معاشرے کی بگاڑ کو سنوارنے میں مثبت نشاندہی کرنا،حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا صحافیوں کی ذمہ داری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں