ٹیکس شرح قومی پیداوار کے 13.5فیصد تک لائینگے:وزیر خزانہ

ٹیکس شرح قومی پیداوار کے 13.5فیصد تک لائینگے:وزیر خزانہ

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا حکومت ٹیکسیشن، توانائی اور سرکاری ملکیتی اداروں میں وسیع البنیاد اصلاحات کا عمل جاری رکھنے اورمجموعی قومی پیداوارکے تناسب سے ٹیکس کی شرح 13.5 فیصد تک بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

ٹیکس لیکیجز کے خاتمہ اور ٹیکس نہ دینے والے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ امریکی سفیرڈونلڈبلوم سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان ترقیاتی اہداف کیلئے ترقیاتی شراکت داروں کی تکنیکی اور مالی مدد سے موسمیاتی موزونیت کے ضمن میں اصلاحات اور غذائی قلت روکنے کیلئے تعاون کامنتظرہے ۔ امریکی سفیرنے تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے امریکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں