لاہور:فضائی آلودگی سے کھانسی،فلو،سانس لینے میں دشواری،ہزاروں افراد بیمار

لاہور:فضائی آلودگی سے کھانسی،فلو،سانس لینے میں دشواری،ہزاروں افراد بیمار

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) شہر میں فضائی آلودگی برقرار ہے ، ہزاروں افراد بیمار ہوکر ہسپتالوں میں پہنچ گئے ،انفلوئنزا، وائرل انفیکشن سے شہری متاثر انفلوئنزا فلو کی ویکسین نایاب ہوگئی۔

 ہسپتالوں میں خشک کھانسی، سانس میں دشواری کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے ، بچوں میں نمونیا، چیسٹ انفیکشن اور خشک کھانسی میں اضافہ جاری ہے ،آنکھوں میں جلن اور جلدی امراض میں بھی اضافہ ہونے لگا ،عارضہ قلب اور دمہ کے مریض بھی شدید متاثر ہونے لگے ، گزشتہ ایک روز میں شہر کے 5 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں اب تک سموگ سے سینکڑوں مریض رپورٹ ہوئے ہیں ،میو ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1130 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ۔ جناح ہسپتال میں 970 جبکہ گنگارام ہسپتال میں 840 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ،سروسزہسپتال اور جنرل ہسپتال میں بھی سینکڑوں مریض رپورٹ ہوئے ،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سانس میں دشواری کے مریض گھروں سے باہر نہ جائیں ،پھیپھڑوں اور دمہ کے مریضوں کو خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ، شہری ماسک اور عینک کا استعمال یقینی بنائیں، کم قوت مدافعت والے اچھی خوراک، ڈرائی فروٹ اور قہوہ کا استعمال کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں