فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ:مریم نواز
لاہور (اے پی پی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیاہے ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پر تشدد احتجاج کی وجہ سے بند پنجاب بھر میں راستے کھولنے کا حکم دیا ہے ۔
طوزیر اعلیٰ نے اشیا خورد و نوش کی فراہمی برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی اور انتظامیہ کو اشیا ئے ضروریہ کے نرخ پر کنٹرول کا حکم دیا ہے ۔ مریم نواز نے کہاکہ عوام کو پہنچنے والی تکالیف اور پریشانی پر بے حد افسوس ہے ۔انتشار پسندوں کی وجہ سے ہونے والی رکاوٹوں پر عوام کی تکالیف کا احساس ہے ۔ادھرنوازشریف آئی ٹی سٹی میں پاکستان کا پہلا فور ٹیئر ڈیٹا سنٹر بنایا جائے گا۔وزیراعلی ٰمریم نوازشریف نے فور ٹیئر ڈیٹا سنٹر کی اصولی منظوری دے دی۔ چین کے اشتراک سے پاکستانی ادارہ پہلا فورٹیئر ڈیٹا سنٹر قائم کرے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سی بی ڈی نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ چین،انگلینڈ اور دیگر ممالک کی یونیورسٹیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں کیمپس بنائیں گی۔نوازشریف آئی ٹی سٹی میں زرٹ، ٹینگ اوربائیفنگ انسٹیٹیوٹ آف ووکیشنل ایجوکیشن کے کیمپس بنیں گے ۔بکنگھم شائر یونیورسٹی اور امپیر یل کالج لندن بھی کیمپس بنانے کے لئے تیار ہیں۔انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اشتراک سے آئی ٹی سٹی میں آرٹیفشل انٹیلی جنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنے گی۔ مریم نواز نے سی بی ڈی کو نوازشریف آئی ٹی سنٹر میں مزید عالمی یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا ٹارگٹ دے دیا۔ وزیراعلی ٰنے نوازشریف آئی ٹی سٹی ٹوئن ٹاورز کی جلد ازجلد تکمیل کی ہدایت کی۔