بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو حواریوں سے خطرہ ،قاسم سوری کا ٹوئٹ ثبوت:فیصل واوڈا

بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو  حواریوں سے خطرہ ،قاسم سوری  کا ٹوئٹ ثبوت:فیصل واوڈا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وہ اپنیبات پر قائم ہیں کہ خان کی زندگی کو بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور ان کے حواریوں سے خطرہ ہے ۔

 فیصل واوڈا نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ میری بات کا پہلا ثبوت قاسم سوری کا ٹوئٹ ہے ۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ قاسم سوری نے خان کے ذہنی توازن کھو بیٹھنے یعنی خان کو پاگل قرار دینے کا بیانیہ بنانے کی شروعات کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب قوم سمجھ رہی ہے کہ یہ سب مل کر کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟ لیکن ہمیں خان کی زندگی عزیز ہے اور اُسے اِن سے بچانا ہے ۔ دوسری جانب علیمہ خان نے قاسم سوری کے ٹوئٹ کی تردید کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں