شوگر کے مریض بچوں کیلئے مفت انسولین کی فراہمی ،والدین کا بوجھ کم کرینگے:مریم نوار

شوگر کے مریض بچوں کیلئے مفت انسولین کی فراہمی ،والدین کا بوجھ کم کرینگے:مریم نوار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کیمطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ شوگر کے پیدائشی مریض بچوں کیلئے مفت انسولین فراہمی کا پراجیکٹ کا لانچ کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو انسولین انکے گھر پر ہی پہنچائی جائیگی۔ چیف منسٹر مریم نواز پروگرام کے تحت ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ۔ ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو گھر بیٹھے ہی چیف منسٹر مریم نوازانسولین پروگرام میں رجسٹریشن کی سہولت دی گئی ہے ۔ سی ایم مریم نواز انسولین کیلئے خصوصی ہیلپ لائن 1033بھی قائم کر دی گئی۔ ٹاپ ون ڈایابیٹک بچے کی مفت انسولین کیلئے تحصیل یا ضلع میں این سی ڈی کلینک پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ننھے بچے پھول کی مانند ہوتے ہیں اور ہم انہیں مرجھانے نہیں دینگے ۔ ماں ہوں ، بچوں کی تکلیف اور بیماری کا شدت سے احساس ہے ۔ ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو ہسپتال آنے جانے کی کوفت سے بچانے کیلئے گھر بیٹھے انسولین دی جائیگی۔ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو تاحیات انسولین کی ضرورت ہوتی ہے ، والدین کا بوجھ بٹائیں گے ۔ پنجاب بھر میں بچوں کی صحت اور علاج کیلئے تمام تر میسر وسائل مہیا کرینگے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایڈز سے بچائو کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ ایڈز اہم سماجی مسئلہ ہے ، اس سے بچاؤ کیلئے سب کو کاوشیں کرنا ہوں گی۔ ایڈز سے متاثرہ افراد کا علاج یقینی بنا ناہمارا عزم ہے ۔ ایڈز کے مریض نفرت نہیں ہمدردی کے مستحق ہیں۔پنجاب بھر میں ڈائیلسز کیلئے ایڈز سکریننگ کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے ۔ملتان میں ڈائیلسز کے دوران ایڈز سے بچاؤ کے پروٹوکول میں غفلت برتنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے ۔ ایڈز کے خاتمے کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں