مراد سعید بارے بیان حکومت کیخلاف سازش ، شوکت یوسفزئی

مراد سعید بارے بیان حکومت کیخلاف سازش ، شوکت یوسفزئی

لاہور(دنیا نیوز)پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مراد سعید سے متعلق بیان خیبرپختونخوا حکومت کیخلاف بہت بڑی سازش ہے۔ دنیا نیوزکے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ حکومت کوانتقام کے بجائے سیاسی نظر سے پی ٹی آئی کو دیکھنا چاہیے ۔

 کبھی گورنرراج اور کبھی پابندی کی باتیں کی جارہی ہیں، گورنرراج لگانا کوئی آسان کام نہیں ۔ پاکستان کواس وقت اچھے ماحول اورامن کی ضرورت ہے ، وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ مانتا ہوں احتجاج کے دوران مرکزی لیڈر شپ کے درمیان کوآرڈنیشن نہیں تھی، پشاورموڑ، اٹک پل پر ہی بیٹھ جاتے توحکومت گھٹنے ٹیک دیتی، بیرسٹر سیف نے کہا سنگجانی پر بیٹھ سکتے تھے ، ڈی چوک جانے پر مرکزی لیڈرشپ کوسٹینڈ لینا چاہیے تھا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا پیپلزپارٹی نے کبھی گورنرراج کی حمایت نہیں کی۔ سیاسی طریقے سے چلا جائے توچیزیں بہتر ہوسکتی ہیں، کے پی حکومت اور وزیراعلیٰ کا رویہ انتہائی غیرجمہوری ہے ، تحریک انصاف جو چاہتی ہے وفاقی حکومت خود فراہم کردیتی ہے ۔پنجاب میں پی ٹی آئی قیادت گھروں سے بھی باہرنہیں نکلی۔ گورنر نے کہاپنجاب میں کسان اورکاشتکار ختم ہوگئے ہیں، کسانوں پر40فیصد زرعی ٹیکس زیادتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں