پاکستان میں اقلیتوں کوہرطرح کی آزادی حاصل:محسن نقوی

پاکستان میں اقلیتوں کوہرطرح کی آزادی حاصل:محسن نقوی

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ویٹیکن سٹی کے سفیر آرچ بشپ گرمانو پینموٹ نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال، وزیر داخلہ نے سفیر کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے پوپ فرانسس اور مسیحی برادری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس سے ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی،وزیرداخلہ نے کہا مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پوپ فرانسس نے جرات مندانہ موقف اختیار کیا جسے ہر ایک نے سراہا۔علاوہ ازیں وزیرداخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو ہر طرح کی آزادی حاصل ہے ،انہوں نے کرسمس کے حوالے سے مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، آج کا دن خوشیوں کے ساتھ انسانیت کے احترام کا پیغام بھی دیتا ہے ، انہوں نے کہا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا کردار شک و شبہ سے بالاتر ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں