جسٹس علی باقر نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا گارڈ آف آنر، پروٹوکول لینے سے انکار

جسٹس علی باقر نے قائم مقام چیف جسٹس  لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا  گارڈ آف آنر، پروٹوکول لینے سے انکار

لاہور(کورٹ رپورٹر) جسٹس علی باقر نجفی نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا۔ حلف کے بعد انہوں نے گارڈ آف آنر اور چیف جسٹس کے عہدہ کا پروٹوکول لینے سے انکار کردیا ۔

حلف برداری کی تقریب ججز لان میں منعقد ہوئی ۔حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب لاہور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی،جسٹس عابد عزیز شیخ نے حلف لیا۔ تقریب میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس شمس محمود مرزا ،جسٹس شاہد کریم، جسٹس مسعود عابد نقوی ،جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فیصل زمان خان ،جسٹس عاصم حفیظ اور جسٹس انوار حسین سمیت دیگر ججز نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں