ملکی صنعتوں کو گلوبل سپلائی چین کا حصہ بنانا ہوگا : وزیراعظم

ملکی صنعتوں کو گلوبل سپلائی چین کا حصہ بنانا ہوگا : وزیراعظم

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستانی صنعتوں کو گلوبل سپلائی چین کا حصہ بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سمیڈا کے بورڈ کی تشکیل ہوچکی ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جا رہا ہے، ایس ایم ایز سیکٹر کی ترقی کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے عمل کا آغاز ہوگیا، سٹیئرنگ کمیٹی میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز شامل ہیں ،سٹیٹ بینک نے بینکوں کو ایس ایم ایز کو قرض دینے کیلئے فارمز مزید آسان بنانے کی ہدایت کی ہے، وزارت صنعت و پیداوار نے ایس ایم ایز سیکٹر کی ترقی کیلئے صوبائی حکومتوں سے رابطے بہتر بنائے، سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے اس حوالے سے جامع لائحہ عمل تیار کر لیا ہے ، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کی حکومتیں حکمت عملی پر کام کر رہی ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں موجود ایس ایم ایز کا ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے ،دوران اجلاس وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، حکومت ان کاروباروں کی سہولیات کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ،پاکستانی صنعتوں کو گلوبل سپلائی چین کا حصہ بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، ایس ایم ایز کی ترقی کے حوالے سے وفاق اور تمام صوبوں کو مل کر کام کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں