پٹرول سستا نہیں ہوگا تو صنعتیں کیسے چلیں گی:حافظ نعیم

پٹرول سستا نہیں ہوگا تو صنعتیں کیسے چلیں گی:حافظ نعیم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں زیادہ ریلیف ملنا چاہیے تھا، 7اپریل کو مشاورت کے بعد ایک لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بجلی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر یہ آغاز ہے اختتام نہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب تک پٹرول سستا نہیں ہوگا، جب تک بجلی کی قیمت مزید کم نہیں ہوگی تو صنعتیں کیسے چلیں گی اور عام آدمی کیسے پنپ سکے گا۔حافظ نعیم نے کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوتا رہا اس میں ہر حکومت شامل رہی، (ن)لیگ، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سمیت تمام حکومتوں نے آئی پی پیز کو مدد فراہم کی، پاکستان کے ساتھ کھلواڑ  کرنے والوں کو قوم کے سامنے لانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دے رہا ہے ، تنخواہ دار طبقہ 500 ارب روپے ٹیکس جمع کرا ئے گا جبکہ جاگیردار طبقہ صرف 5 ارب روپے ٹیکس جمع کرائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دھرنے میں یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ ٹیکس سلیب کو ریوائز ہونا چاہیے ، آئی پی پیز ٹیکس بھی ادا نہیں کرتے ، آئی پی پیز کو ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا جاتا ہے ، ہمیں معلوم ہے کہ آئی پی پیز والے کون لوگ ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کو پٹرول کی قیمت بھی کم کرنی چاہیے ، عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں کمی کا فائدہ پاکستان کے عوام کو ملنا چاہیے ، تاہم حکومت پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کردیتی ہے جو قابل قبول نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں