بھارت نے امریکا کی منتیں کیں پاکستان سے بچاؤ، مشاہد حسین

بھارت نے امریکا کی منتیں کیں پاکستان سے بچاؤ، مشاہد حسین

اسلام آباد (آئی این پی) سینئر سیاستدان مشاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت بھاگا ہوا صدر ٹرمپ کے پاس گیا اور منتیں کیں کہ خدا کے لیے پاکستان سے بچاؤ۔

ایک انٹرویو میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ پچھلے 63سالوں میں بھارت کو دوسری مرتبہ فوجی، سیاسی، سفارتی سطح پر بڑی ناکامی ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بھارت نے پہلے دونوں راؤنڈز میں شکست کھائی پھر صدر ٹرمپ کے پاس بھاگے اور اس سے منتیں کیں ۔انہوں نے کہا کہ شاید یہ سلسلہ پہلے راؤنڈ کے بعد ہی رک جاتا کیونکہ دنیا بھر سے بس کریں، بس کریں ،کی آوازیں آرہی تھیں لیکن جب بھارتی تکبر بڑھتا ہوا نور خان ایئر بیس پہنچ گیا تو وہاں اس نے ریڈ لائن کراس کرلی۔مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اب اپنے اختتام کی طرف جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں