جھنگ: طالبہ پر تیزاب پھینک دیا گیا، بیٹیاں سانجھی، ظلم برداشت نہیں کرونگی : مریم نواز

جھنگ: طالبہ پر تیزاب پھینک دیا گیا، بیٹیاں سانجھی، ظلم برداشت نہیں کرونگی : مریم نواز

جھنگ، لاہور(ڈسٹرکٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)جھنگ کے تھانہ مسن کی حدود کے علاقہ محرم سیال میں دو ملز موں نے فرسٹ ایئر کی طالبہ پر گھر میں گھس کر تیزاب پھینک دیااور فرار ہوگئے۔

 17 سالہ بشریٰ فاطمہ کو بری طرح جھلسنے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کے برن وارڈ منتقل کر دیا گیا، جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تیزاب گردی کے اس واقعہ پر متاثرہ طالبہ سے گہری ہمدردی اور ملزموں کے اس حملے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں، ظلم برداشت نہیں کروں گی۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کا نوٹس لیکر آر پی او فیصل آباد سے فوری رپورٹ طلب کرلی اورملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور بشریٰ فاطمہ کے بہترین علاج کی ہدایت کی ہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش جاری ہے ، تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ ملز موں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، تاہم کسی بھی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔ ذرائع کے مطابق حملہ ممکنہ ہراسانی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں