امریکا کو تباہ کرنے میں ناکام بائیں بازو کے انتہا پسندوں کو بھی کرسمس مبارک، ٹرمپ

امریکا کو تباہ کرنے میں ناکام  بائیں بازو کے انتہا پسندوں  کو بھی کرسمس مبارک، ٹرمپ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کرسمس کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں بھی سیاسی مخالفین پر طنز کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سب کو کرسمس مبارک ہو، حتیٰ کہ امریکا کو تباہ کرنے میں ناکام رہنے والے بائیں بازو کے انتہا پسندوں کو بھی کرسمس مبارک ہو۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب امریکا میں نہ کھلی سرحدیں ہیں، نہ خواتین کے کھیلوں میں مردوں کی شمولیت اور نہ ہی کمزور قوانین موجود ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا میں اس وقت اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پر ہے اور جرائم کی شرح کئی دہائیوں کے مقابلے میں کم ترین ہے ۔صدر ٹرمپ کے مطابق ٹیرف نے امریکا کو کھربوں ڈالر کی ترقی اور خوشحالی دی جبکہ قومی سلامتی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں