ظالموں سے کراچی کو آزاد کرائیں گے ،منعم ظفر خان

ظالموں سے کراچی کو آزاد  کرائیں گے ،منعم ظفر خان

کراچی (سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے محمدی گراؤنڈ میں 4روزہ لیاقت آباد گیمز بعنوان بدل دو نظامکی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چاہے کتنی ہی مشکلات کیوں نہ ہوں،ظالموں سے کراچی کو آزاد کرائیں گے ۔

جماعت  اسلامی کی منتخب قیادت اپنے اپنے علاقوں میں اپنا وقت، صلاحیتیں اور وسائل لگاکر بلا تفریق عوامی خدمت انجام دے رہی ہے ۔سندھ حکومت اور کے ایم سی کی جانب سے ٹاؤنز کو ترقیاتی فنڈز فراہم نہیں کیے جارہے ۔ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین اپنے وسائل سے تعمیر و ترقی کے کام انجام دے رہے ہیں۔لیاقت آباد میں 4روزہ گیمز کا انعقادخوش آئند ہے ،بہت جلد کراچی کی سطح پر سٹی اولمپکس کا انعقاد کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں