امریکا انسانیت کا دوست ہے تو نیتن یاہو کو اغوا کرکے مقدمہ چلائے :وزیر دفاع

امریکا انسانیت کا دوست ہے تو نیتن یاہو  کو اغوا کرکے مقدمہ چلائے :وزیر دفاع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مئی کی جنگ میں بھارت تارتار ہوگیا تھا،فتح کی وجہ سے دنیا میں ہماری عزت بڑھی ، طیاروں کی کامیابی کے بعد ہمیں اس کے آرڈر مل رہے ہیں، ہوسکتا ہے 6ماہ کے بعد ہمیں آئی ایم ایف کی بھی ضرورت نہ پڑے ۔

 ٹی وی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان، بھارت کی جو صورتحال ہے وینزویلا جیسا آپریشن نہیں ہوسکتا، وینزویلا کی فوج اتنی مضبوط نہیں، کوئی جدید طیارے بھی نہیں ہیں، ہماری افواج جتنی مضبوط ہے اس کو پوری دنیا مانتی ہے ،وزیر دفاع نے کہا کہ اگر امریکا انسانیت کا دوست ہے تو وہ نیتن یاہو کو اغوا کرے اور کسی عدالت میں مقدمہ چلائے ، دعا کریں ترکیہ اسرائیلی وزیراعظم کو اغوا کرلے اور سارا حساب برابر کرلے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں