پاکستان اورجاپان میں بچوں کی صحت سہولیات کیلئے گرانٹ کا معاہدہ

پاکستان اورجاپان میں  بچوں کی صحت سہولیات  کیلئے گرانٹ کا معاہدہ

اسلام آباد (دنیا نیوز) حکومت پاکستان اور جاپان کے درمیان بچوں کی صحت کی سہولیات کیلئے گرانٹ معاہدے پر دستخط ہوگئے ۔

ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق جاپانی حکومت جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے لئے فنڈز فراہم کرے گی، جاپانی انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی جائیکا 2.91 ارب جاپانی ین یعنی تقریباً 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گی۔ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ منصوبے کے تحت چلڈرن ہسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ملتان کو طبی سہولیات کے لحاظ سے اپ گریڈ کیا جائے گا، آئی سی ایچ ملتان ریجن کا سب سے بڑا چائلڈ ٹرشری کیئر ہسپتال ہے اس میں سہولیات کی فراہمی کو مزید موثر بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں