انتظامی طور پر کراچی وفاق کے ماتحت نہیں کیا جاسکتا:پیپلزپارٹی

 انتظامی طور پر کراچی وفاق کے  ماتحت نہیں کیا جاسکتا:پیپلزپارٹی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے کہا کہ 1973 کا آئین عوام اور ریاست کے مابین سوشل کنٹریکٹ ،انتظامی طور پر کراچی کو وفاق کے ماتحت نہیں کیا جاسکتا۔

آئین میں ترمیم کئے بغیر ایک صوبے کے کسی حصے کو وفاق کے ماتحت نہیں کیا جاسکتا، کراچی سے متعلق بیانات دینے والے پہلے آئین پاکستان کو تو پڑھ لیں، ایسے کسی اقدام کے لئے آئین میں دوتہائی اکثریت سے ترمیم اور متعلقہ صوبائی اسمبلی سے قرارداد کی منظوری لازم ہے ، ایم کیو ایم زورآزمائی کرلے ، اس حوالے سے ن لیگ ہماری قیادت سے رجوع کرے تو اپنا موقف دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں