بچے کی پیدائش پر والد کو چھٹی دینے سے انکار سٹیٹ بینک پر 5لاکھ جرمانہ

بچے کی پیدائش پر والد کو  چھٹی دینے سے انکار سٹیٹ بینک پر 5لاکھ جرمانہ

اسلام آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت نے بچے کی پیدائش پر بینک افسر والد کو 30 دن کی رخصت نہ دینے پر سٹیٹ بینک پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

وفاقی محتسب ہراسیت نے سٹیٹ بینک کو صنفی بنیادوں پر امتیاز برتنے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے نے ایک مرد ملازم کو پدری رخصت دینے سے انکار کیا، حالانکہ اسی وفاقی قانون کے تحت خواتین ملازمین کو چھٹیاں دی جا رہی تھیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں