عدالت کاحکم آیا تو عمران کو ہسپتال منتقل کردینگے :رانا ثنا

عدالت کاحکم آیا تو عمران کو ہسپتال منتقل کردینگے :رانا ثنا

خاندان یا پارٹی کا اطمینان علیحدہ چیزیں ہیں، قانون اس کو نہیں جانتا 5 ڈاکٹروں کے پینل نے دو بار عمران خان کا معائنہ کیا، ریکارڈ موجود

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ عدالت کاحکم آیا تو بانی ٹی آئی عمران خان کو ہسپتال منتقل کردیں گے ، خاندان یا پارٹی کا اطمینان علیحدہ چیزیں ہیں، قانون اس کو نہیں جانتا، پانچ ڈاکٹروں کے پینل نے دو بار عمران خان کا معائنہ کیا، ریکارڈ موجود ہے ، یہ لوگ مطمئن نہیں ہیں تو انہیں سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے ، یہ کوشش میں ہیں کہ کوئی ایشو بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ملاقات بند کی تو افواہ پھیلائی گئی کہ بانی کو کوئی مسئلہ ہوا ہے ، ہم نے بانی پی ٹی آئی سے ان کی بہن کی ملاقات کروائی۔ انہوں نے کہا نواز شریف کو دل کا عارضہ لاحق تھا، ڈاکٹرز نے معائنہ کیا، عدالت نے اجازت دی، ہم نے شرائط پوری کیں تب وہ بیرون ملک گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں