’’کوئی ہمارے پائلٹ کو ڈھونڈ سکتاہے ‘‘،ایرانی سپیکر کا امریکی طیارہ گرائے جانے پر طنز

’’کوئی ہمارے پائلٹ کو ڈھونڈ  سکتاہے ‘‘،ایرانی سپیکر کا امریکی  طیارہ گرائے جانے پر طنز

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )ایران میں ایک امریکی لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کی اطلاعات کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے ایکس پر طنزیہ پوسٹ کرڈالی۔۔۔

جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کو لگاتار 37 مرتبہ شکست دینے کے بعد اب ان کی یہ شاندار بے حکمت جنگ رجیم چینج سے گھٹ کر اس درجے پر آ گئی ہے کہ کوئی ہمارے پائلٹس کو ڈھونڈ سکتا ہے ؟ پلیز؟۔محمدباقرقالیباف نے ایک اور پوسٹ میں لکھاکہ ’’واہ! کیا شاندار ترقی ہے ،نہایت عقلمند لوگ ہیں‘‘۔ غیر مصدقہ اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ قالیباف کو ایک ممکنہ شراکت دار اور شاید مستقبل کے رہنما کے طور پر بھی دیکھ رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں