علیمہ خان کیخلاف تشدد کے مقدمہ میں آخری گواہ آج جرح کیلئے طلب

علیمہ خان کیخلاف تشدد کے مقدمہ  میں آخری گواہ آج جرح کیلئے طلب

راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور دیگر10ملزموں کیخلاف 26نومبر 2025کو راولپنڈی میں تشدد کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے آخری گواہ کو آج جمعرات کو جرح کیلئے طلب کر لیا۔

علیمہ خان اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے ۔ مقدمے کے اہم گواہ اور تفتیشی افسر انسپکٹر افتخار احمد پر وکیل صفائی نے جرح مکمل کی۔ اب تک استغاثہ کے 17 گواہوں پر علیمہ خان کے وکیل کی جرح مکمل ہو چکی ہے ۔عدالت نے مقدمے کے آخری گواہ تفتیشی افسر خلیل احمد کو آج جرح کیلئے طلب کرلیااور کہا وکیل صفائی نے جرح نہ کی تو عدالت سٹیٹ کونسل مقرر کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں