آئندہ مالی سال کیلئے 12 کھرب کاترقیاتی بجٹ رکھنے کی تجویز
کل ترقیاتی بجٹ کا 98 فیصد حصہ جاری،دو فیصد نئے منصوبوں کیلئے رکھنے کی سفارش
اسلام آباد (ایس ایم زمان) وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (PSDP) کے لیے 12کھرب روپے کا بجٹ تجویز کیا ہے ۔وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحا ت نے آئندہ مالی سال میں جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ترجیح دیتے ہوئے کل ترقیاتی بجٹ کا 98فیصد حصہ جاری سکیموں کے لیے مختص کرنے اور دو فیصد فنڈز نئے منصوبوں کے لیے رکھنے کی سفارش کی ہے ۔دستاویز کے مطابق مجموعی طور پر 860 ترقیاتی منصوبے پروگرام میں شامل کیے جائیں گے جن میں 801جاری اور 60نئے منصوبے شامل ہوں گے ۔علاوہ ازیں غیر ملکی قرض، سرمایہ کاری اور امداد کی مد میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 250ملین ڈالر مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، جبکہ تقریباً 10کھرب روپے جاری منصوبوں کے لیے رکھے جانے کی سفارش کی گئی ہے ۔