توشہ خانہ ٹو کیس :اپیلوں پر نمبر کیلئے دائر عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں کی آج سماعت

توشہ خانہ ٹو کیس :اپیلوں پر نمبر کیلئے دائر عمران  خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں کی آج سماعت

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) توشہ خانہ ٹو کیس کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کو نمبر لگانے کیلئے دائر متفرق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں،

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو آج سماعت کریں گے ، یہ درخواستیں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو فیصلے کے خلاف اپیلوں پر نمبر لگانے کیلئے دائر کی گئی تھیں، اپیلوں پر  رجسٹرار آفس کے اعتراضات ابھی تک برقرار ہیں، گزشتہ سماعت پر عدالت نے اعتراضات ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں