پختونخوا حکومت کی توجہ اڈیالہ جیل کے قیدی پرمرکوز:عظمیٰ

پختونخوا حکومت کی توجہ اڈیالہ جیل کے قیدی پرمرکوز:عظمیٰ

آدھا رمضان گزر گیا خیبرپختونخوا حکومت رمضان پیکیج کی تقسیم شروع نہ کرسکی پنجاب حکومت 30 لاکھ خاندانوں کو امدادی رقم تقسیم کرچکی،وزیر اطلاعات

لاہور (سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی پوری توجہ عوامی مسائل کے بجائے صرف اڈیالہ جیل کے قیدی کی طرف مرکوز ہے۔ آدھا رمضان گزرنے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت ابھی تک رمضان پیکیج کی تقسیم شروع نہیں کر سکی،اس کے برعکس پنجاب حکومت رمضان نگہبان پیکیج کے تحت اب تک 30 لاکھ افراد کو امدادی رقم منتقل کر چکی ہے اور آئندہ چند دنوں میں حکومت 40 لاکھ مستحق افراد تک امداد پہنچانے کا ہدف بھی حاصل کر لے گی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت اس سال بھی خیبرپختونخوا میں رمضان پیکیج کے نام پر پارٹی کارکنوں میں 10 ارب روپے تقسیم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مزمل اسلم کو یہ بھی معلوم نہیں کہ ان کی حکومت نے رمضان پیکیج کی تقسیم شروع کی ہے یا نہیں جبکہ سہیل آفریدی بھی امدادی رقم کی تقسیم کے بارے میں لاعلم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں