لاہور ہائیکورٹ :صوبہ بھر میں بسنت منانے کی درخواست پرچیف سیکرٹری کوبلا تفریق پالیسی بنانے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ :صوبہ بھر میں بسنت  منانے کی درخواست پرچیف سیکرٹری  کوبلا تفریق پالیسی بنانے کی ہدایت

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر میں بسنت فیسٹیول منانے کی درخواست نمٹاکر چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجواتے ہوئے پنجاب میں بسنت کی بابت بلا تفریق پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اویس خالد نے شہری اشبا کامران کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ پنجاب میں بسنت کی بابت بلا تفریق پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی،عدالت نے درخواست چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اس بابت درخواست گزار کو سن کر 60 روز میں پالیسی بنا کر عدالت کو آگاہ کریں،عدالت کے حکم پر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروا دی تھی،جس میں بتایا گیا کہ قانون کے مطابق ڈپٹی کمشنرز حکومت سے منظوری کے بعد مختص کردہ دنوں میں بسنت منانے کی اجازت دے سکتا ہے ۔ڈی سی لاہور کی جانب سے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بسنت کی اجازت دی گئی،عدالت درخواست کو خارج کرنے کا حکم دے ،عدالت میں درخواست گزار نے خود درخواست کی قانونی حیثیت پر دلائل دئیے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں