نو مئی کیس:ڈاکٹر یاسمین راشد عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت درخواستوں پر دلائل طلب

نو مئی کیس:ڈاکٹر یاسمین راشد  عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت  درخواستوں پر دلائل طلب

لاہور (اے پی پی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی عسکری ٹاور حملہ سمیت دیگر مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی، ڈی ایس پی لیگل جاوید آصف نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا،ملزموں کے وکلا نے ضمانتوں پر دلائل کے لیے مہلت طلب کی،عدالت نے دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں