کشمیری خواتین انصاف کی منتظر ہیں ،مشعال ملک

 کشمیری خواتین انصاف کی  منتظر ہیں ،مشعال ملک

اسلام آباد (اے پی پی) حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری خواتین انصاف کی منتظر ہیں۔

مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی بہادر خواتین کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے جرات اور عزم کی مثال قائم کی،کشمیر کی ما ئوں، بہنوں اور بیٹیوں نے ظلم کے اندھیروں میں بھی حوصلے اور امید کی شمع روشن رکھی۔خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیری خواتین نے اپنے بیٹوں، بھائیوں اور شوہروں کی قربانیاں دے کر بھی تحریکِ آزادی کو کمزور نہیں ہونے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں