مشرق وسطیٰ کیلئے فلائٹ آپریشن بدستور معطل، 90پروازیں منسوخ

 مشرق وسطیٰ کیلئے فلائٹ آپریشن بدستور معطل، 90پروازیں منسوخ

لاہور سے 17 ،کراچی سے 14 ،اسلام آباد سے 25 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا اور اسرائیل کی ایران پر جنگ کے باعث پاکستان سے مشرق وسطی ٰ کیلئے 14ویں روز بھی فلائٹ آپریشن بدستور معطل رہااور مختلف ایئر لائنز کی 90پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی پروازیں منسوخ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،گزشتہ روز لاہور سے دوحہ، کویت، بغداد اور  دبئی کی 17 پروازیں ،کراچی سے دوحہ، بحرین اور کویت کی 14 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے 25، پشاور سے 14، سیالکوٹ سے 8، فیصل آباد سے 10 اور ملتان سے 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔کوئٹہ سے دبئی اور شارجہ کیلئے چاروں پروازیں آپریشنل رہیں۔ انتظامی وجوہات کے سبب اسلام آباد سے کراچی جدہ کی 4 پروازیں ایڈوانس کر دی گئیں، 14 دن میں پاکستان سے خلیجی ممالک کی منسوخ پروازیں 1456 سے تجاوز کر گئیں۔دریں اثنا کراچی سے اسلام آباد کی 2 پروازیں پی کے 300 اور پی اے 208 ایک سے 3 گھنٹے قبل ازوقت روانہ ہوں گی جبکہ اسلام آباد سے جدہ کی 2 پروازیں پی اے 273 اور ایس وی 3726 بھی 1 گھنٹہ ایڈوانس کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں