حکومتی اقدامات ، جرائم کی شرح نمایاں کم ہو گئی:عظمیٰ بخاری

حکومتی اقدامات ، جرائم کی شرح نمایاں کم ہو گئی:عظمیٰ بخاری

وزیراعلیٰ نے سی سی ڈی کو ایک پریمئر ایجنسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے :وزیر اطلاعات

 لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بہتر حکمت عملی کی بدولت صوبے میں جرائم کی شرح میں تیزی سے کمی آئی ، جرائم میں کمی لانے میں سی سی ڈی اور پنجاب پولیس نے اہم کردار ادا کیا ۔سماجی رابطوں کی ایپ ‘‘ایکس’’پر جاری وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے کئی اضلاع میں اب روزانہ ہونے والی معمولی جرائم کی وارداتیں بھی نمایاں طور پر کم ہو گئیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی سی ڈی کی عوام میں بڑھتی پذیرائی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے ایک پریمئر ایجنسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور جرائم کے اعداد و شمار اب کافی حوصلہ افزا ہیں، اب پنجاب میں کوئی بھی کسی ماں، بہن یا بیٹی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خواتین کا تحفظ وزیراعلیٰ مریم نواز کی پہلی ترجیح اور ان کی ریڈ لائن ہے ، پنجاب پولیس کے ہر افسر اور اہلکار کو ہدایت دی ہے کہ وہ شہریوں کو سر اور جناب کہہ کر مخاطب کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں